میری جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی کہی ہوئی بات سچ ثابت ہوگئی


میری جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی کہی ہوئی بات سچ ثابت ہوگئی! بنی گالہ سے وزیراعظم عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے آنیوالے افراد گرفتار.

تفصیل کے مطابق عمران خان نے اپنے پہلے خطاب میں عوام کو آگاہ کیا تھا کہ میں اپنے گھر بنی گالہ میں رہنا چاہتا ہوں تاکہ کوئی سرکاری خرچہ نہ ہو اور صرف و صرف ایک گاری استعمال میں لانا چاہتا ہوں. لیکن انتہائی حساس ایجنسیوں نے بتایا ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے، اس لیے میں سرکاری تین بیڈروم کے گھر میں رہوں گا اور ایک گاڑی کے بجاۓ دو گاڑیاں استعمال میں لاؤں گا.


معروف صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جان کو خطرہ انتخابی مہم کے دوران بھی تھا. عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ آپ سوات اور بنوں میں جلسہ نہ کریں. آپ کی جان کو خطرہ ہے. پچھلے دو ہفتوں میں بنی گالہ کے اندر اور باہر سے کچھ لوگ گرفتار کیے گئے ہیں جو عمران خان پر حملہ کرنے کی نیت سے افغانستان سے آئے تھے. 

 چونکہ عمران خان نے ملک کے کرپٹ ترین لوگوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے اس لیے انکی جان کو بہت خطرہ ہے. ہماری پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ خان صاحب جیسے عظیم لیڈر کے لیے خوب دعائیں کریں. الله عمران خان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے اور انھیں لمبی عمر و صحت تندرستی عطا کرے، امین.