کپتان نے اقتدار میں آتے ہی شریف خاندان پر بجلی گرا دی، پاکستانی غریب عوام کو سب سے بڑی خوشخبری سنا دی


وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس، عوام سے کیے گئے پہلے وعدے پر عمل درآمد شروع!

وفاقی کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہوا. اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاء یافتہ مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف اور انکی بیٹی مریم نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے. وزارت قانون اور وزارت داخلہ کو کہا ہے اسحاق ڈار، حسن نواز اور حسین نواز کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور ریڈ وارنٹ پر عمل کرتے هوئے پاکستان کے فرار ان تینوں مرجموں کو واپس لایا جائے تاکہ وہ احتساب کا سامنے کریں. یاد رہے کہ ان تینوں کے ریڈ وارنٹ پہلے سے ہی جاری ہیں.

فواد چودھری نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ بیرون ملک سے پیسا واپس اپنے ملک میں لانے کے لیے ٹاسک فورس بنا دی گئی ہے اور وزارت قانون کو ہدایت دی ہے ان چوری کے پیسوں کی جائیدادوں کے حوالے سے برطانوی حکومت سے رابطہ کیا جائے اور یہ سارا قوم کا لوٹا ہوا پیسا واپس قومی خزانے میں شامل کیا جائے. لہٰذا تحریک انصاف نے اقتدار میں آتے ہی اپنے کیے گئے پہلے وعدے پر عمل کرنا شروع کر دیا.

عوام اس کاروائی سے بہت مطمعین ہے. ہر کوئی چاہتا ہے کہ قانون کی بالا دستی ہو، یعنی کوئی امیر ہے یا غریب ہر چور کا احتساب ہو، چاہے وہ بڑا چور ہو یا چھوٹا. اسی طرح یہ معاشرہ سدھرے گا.