
نوجوت سنگھ واحد کرکٹ کھلاڑی ہے جو کہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے انہوں نے گزشتہ دن وطن واپسی کی ۔ انہوں نے اپنا سفر اسلام آباد سے لاھور کی طرف کیا ۔ جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کراس کرے گے ۔ ان کو اسلام آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے رخصت کیا۔ اس وقت انہوں نے کہا کہ میں یہاں سے محبت اور احترام لے کر جا رہا ہوں ۔ میری خواہش ہے کہ آئی پی ایل اور پی ایس ایل کے ذریعے بھی امن قائم کرنے کی کوشش کی جائے ، میری خواہش ہے پاکستان اور انڈیا کے کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو ۔ تا کہ اس کرکٹ کو امن قائم کرنے اور محبت و بھائی چارے کےلئے استعمال کیا جا سکے