آپ کی زندگی کتنی ہوگی اس کا ادراک آپ کی والدہ کی عمر کو دیکھ کر ہوسکتا ہے


والدین کی لمبی عمر اور صحت کےلئے تو ہر کوئی دعا کرتا  ہے اور اس کی وجہ ان سے محبت ہوتی ہے اور کوئی بھی ان کی جگہ کو خالی ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ۔ لیکن جدید سائنس کا کہنا ہے کہ اس کا فائدہ اولاد کو بھی ہوتا ہے اور خآص کر والدہ کی لمبی عمر بیٹی اور بیٹوں کی لمبی عمر  جینے میں معاون ہوتا ہے ۔ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر والدہ کی عمر زیادہ ہے تو اس کی اولاد کی لمبی عمر کا ہونا 28 فیصد ممکن ہوتا ہے ۔

جدید طبی حوالوں اور تحقیقات سے شہرت حاصل کرنے والی ویب سائٹ میل آن لائین کے مطابق جن خواتین کی عمر 90 تک پہنچ جائے ان کی بیٹیوں میں حیرت انگیز طور پر مہلک بیماریوں کا اندیشہ بہت کم ہوتا ہے اور یہ بھی اپنے والدہ کی طرح صحت مند اور لمبی زندگی جی پاتے ہیں ۔ جب کہ اس پر والد کی لمبی عمر کا کوئی بھی فرق نہیں پڑتا ۔ سائنس دانوں کا کہنا تھا کہ اگر ماں باپ دونوں کی لمبی زندگی ہو تو اس کی وجہ سے بچوں کی طویل زندگی کا امکان مزید بڑھ جاتا ہے اور یہ تقریبا 38 فیصد تک چلا جاتا ہے /