ویاگرا کھانے والا شخص اپنی مردانگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا. بچے نے اپنے باپ کی مردانگی چھین لی.


ویاگرا کھانے والا بھارتی اپنی مردانگی سے ہی ہاتھ دھو بیٹھا. بھارتی بچے نے اپنے باپ کی مردانگی چھین لی. نئی دہلی میں مردانہ طاقت کے لیے استعمال کی جانے والی المشہور دوا ویاگرا کھانے کی وجہ سے ایک شخص کو اپنی مردانگی سے ہاتھ دھونا پڑ گئے. تفصیلات کچھ یوں ہیں کہ بریٹش میڈیکل کیس رپورٹس کے مطابق اترپردیش سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ شخص نے رات کو اپنی مردانگی کی طاقت کو بڑھانے کے لیے ویاگرا کھائی. جس کے باعث اسکا پوشیدہ حصہ بہت سخت ہوگیا لیکن جیسے ہی وہ اپنے ازدواجی فرائض سے فارغ ہوا تو اس نے محسوس کیا کہ ابھی تک پوشیدہ عضو کی سختی برقرار ہے.

کافی دیر گزرنے کے بعد اس خیال میں سو گیا کہ شاید دوران نیند یہ سختی ختم ہو جائے اور عضو خاص اپنی اصلی شکل میں آجاۓ. حیران کن بات یہ ہے کہ جب وہ 8 گھنٹوں بعد صبح اٹھا تو تب بھی سختی ویسے ہی برقرار تھی. اسی دوران اسکا چھوٹا بیٹا کمرے میں آیا اور بستر پر اچھل کود کرنے لگا. بدقسمتی سے بچہ اسکے انتہائی سخت عضو خاص پر گر گیا، بس پھر کیا تھا، بچے کے وزن کے باعث اس شخص کے بدستور سخت پوشیدہ عضو کو اچانک خم آجانے کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا.

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پوشیدہ حصے کے دائیں جانب زخم آیا ہے جسکی وجہ سے اس میں خون جمع ہوگیا تھا اور سوجن پیدا ہوگئی تھی. ڈیڑھ ماہ سے اس شخص کا ہسپتال میں اعلاج جاری ہے. ڈاکٹروں کا اس بارے میں کہنا ہے کہ اسکی مردانہ صحت دوبارہ بحال ہونے کی امید نظر نہیں آتی، جو ایک پریشان کن بات ہے. یعنی اب یہ مستقل نامردی کی زندگی گزارے گا.

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ 1924 سے لیکر اب تک اس نوعیت کے 1600 سے زائد واقعات ریکارڈ کیے جاچکے ہیں.