گذشتہ روز انڈونیشیا میں زبردست زلزلے نے لومبوک جزیرے میں تباہی مچاتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد افراد کو لقمہ اجل بنا دیا اسی زلزلے کے دوران انڈونیشیا کی ایک مسجد میں مغرب کی نماز ادا کیے جانے کا وہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ہے
جس میں بالی میں ایک امام زلزلے کے جھٹکوں سے ہلتے رہے،مسجد دائیں بائیں جھولتی رہی لیکن امام تسلسل سے آیت الکرسی کی قرات کرتے رہے اور ”ولا یودہ حفظہما و ھوالعزیز العظیم دوہراتے رہے اور مقتدی توکلت علی اللہ کا بے مثال مظاہرہ کرتے ہوئے امام صاحب کی اقتدا میں نماز پڑھتے رہے ۔
اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو نیچے دیکھیں: