شوبز میں کام کرنے والے مرد ہو یا عورت ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اپنے حسن کو برقرار رکھ سکے اس کے لئے طرح طرح کی پلاسٹک سرجری کرتے ہیں جو کبھی کبھی ناکام بھی ہوجاتی ہے اور نتیجہ انتہائی خوفناک نکل آتا ہے ۔ آج ہم آپ کو کچھ ایسی خواتین کے بارے میں بتاتے ہیں جنہوں نے خود کو اس عمل سے گزارہ ہے ۔
ایوا گروور
ایواگرور نے ڈرامہ کسوٹی سے شہرت حاصل کی لیکن ان کو اپنے اوپری ہونٹ کی موٹائی پسند نہیں تھی جس کی وجہ سے انہوں نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کر ڈالی
مونی روئے
ڈرامہ میں کام کرنے کے بعد مونی روئے نے فلم انڈسٹری میں بھی انٹری دے ڈالی ہے اس کے لئے انہوں نے اپنےہونٹوں کی سرجری کر لی ہے ۔
صوفیا حیات
بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی صوفیا حیات نے بھی ہونٹوں کی سرجری کرائی لیکن ناکام رہی
شمع سکندر
بھارتی ڈرامہ یہ میری لائف کی اداکارہ نے بھی سرجری کرائی ۔ لیکن یہ سرجری ان کے لئے کچھ خاص ثابت نہ ہوئی اور ان کی اچھی خاصی شکل بدل گئی
گوہر خان
فلموں اور ماڈلنگ میں کام کرنے والی گوہر خان نے اپنے ہونٹوں کی سرجری کرائی جو کامیاب نہ ہوسکی ۔ اور اس کا ایک دفعہ خود انہوں نے اقرار بھی کیا
راکھی ساونت
بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت نے تو سرجری کا ریکارڈ بنا لیا ہے اب انہیں کوئی پہچانتا بھی نہیں جب تک اس کی آواز نہ سن لیں ۔ ان کی شکل اس کی وجہ سے اچھی خاصی بدل گئی ہے ۔