اجلاس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی شریک ہیں۔اسی طرح ملک بھر میں زونل ہلال کمیٹیوں کے اجلا س بھی ہوئے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر میں مطلع صاف تھا۔ رویت ہلال کمیٹیوں کو شہادتیں موصول ہوئی۔لسبیلہ، بلوچستان سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔آج چاند نظر آگیا ہے۔ سوموار کویکم ذالحجہ ہوگی اور عیدالضحیٰ بدھ 22اگست کو ہوگی۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر 28گھنٹے اور 28منٹ ہے۔جنوبی پنجاب،، سندھ میں چاند دیکھنے کا قوی امکان ہے۔تاہم اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے۔جس کے باعث اسلام آباد میں چاند دکھائی دینے کے کم امکانات ہیں۔ دوسری جانب لوگوں نے عید الضحیٰ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منانے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔بازاروں میں عید کی شاپنگ کرنے کیلئے لوگوں کا رش بڑھ گیا ہے۔ جبکہ اسی طرح عیدالضحیٰ چونکہ عید قربان بھی ہے۔جس کے پیش نظر گلی محلوں میں بھی قربانی کے جانوروں کی میں میں شروع ہوگئی ہے۔اسی طرح لوگوں نے مویشی منڈیوں کا بھی رخ کرلیا ہے۔
اس مرتبہ عید کی چھٹیاں ۵ دن ہوں گی کیونکہ عید ۲۲ اگست بروز بدھ کو ہوگی اور ہفتہ اتوار سرکاری چھٹی ہوتی ہے کل ملا کر ۵ سرکاری چھٹیاں ہوگئیں، موجیں لگ گئیں۔
مویشی منڈیوں میں عید پر قربانی کیلئے بکرے ، چھترے اور گائے اور بعض مقامات پر اونٹوں کی قربانی کیلئے جانوروں کا رش لگا ہوا ہے۔ لوگ اپنی مالی حیثیت کے مطابق جانور خرید رہے ہیں تاکہ سنت ابراہیمی کو ادا کیا جاسکے ۔