موسم سے متعلق اردو میں استعمال ہونے والے دلچسپ استعارات


موسم کوئی بھی ہو اس کے اپنے فوائد اور نقصانات ہوتے ہیں ۔ دنیا بھر میں کچھ موسم ایسے ہیں جو ہر جگہ پائے جاتے ہیں جیسے سرما ، گرما ، بہار اور خزاں کا موسم لیکن کچھ موسم ایسے بھی ہوتے ہیں جن  سے مخصوص علاقوں کے لوگ ہی لطف اندوز ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ زمینی اور سمندری موسم کے بھی کافی ساری اقسام ہے جو کہ مختلف علاقوں میں نظر آتے رہتے ہیں ۔ ان میں سے اگر سمندری طوفان کا ذکر کیا جائے تو بے محل نہیں ہوگا۔ سمندر میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کافی بار ایسا ہوتا ہے کہ سمندر میں ایک طوفان آجاتا  ہے اور ان طوفانوں کے بہت سارے نام اب تک دریافت ہوچکےہیں ۔ ان میں سے ایک سونامی بھی ہے جو کہ  کسی  جگہ آجائے توتباہی کی شکل میں نظر آتا ہے ۔ اور ساتھ میں یہ انسانوں کے لئے موسمیاتی تبدیلی کا نقیب بھی ہوتا ہے ۔  زمینی طوفانوں میں سے ایک طوفان ہوا کے تیز بھگولوں کا بھی ہے جو کہ سب سے زیادہ امریکہ میں آتے ہیں ۔ ان بگولوں کی وجہ سے امریکہ میں کئی بار تباہی ہوئی ہے اور اکثر یہ جہاں سے گزرتا ہے تو اپنے  پیچھے تباہ حالی کو چھوڑ جاتا ہے ۔  ایسے ہی ایک اور طوفان جس کا سامنا سب سے پہلے سوڈان کو 1972 میں کر نا پڑا جس کا نام حبوب پڑ گیا ۔ اس سے پہلے لوگ اس طوفان کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے تھے ۔ لیکن سوڈان میں برپا کی جانے والی تباہی کے بعد لوگوں کو اس طوفان کی قسم کا علم ہو ا۔ اس کا نام عربی زبان میں ہے جس کا مطلب تیز جھکڑ چلنا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان انتہائی خطرناک ہوتے ہیں اور لمحوں میں تباہی کر سکتا ہے ۔ اور یہ تباہی انسان کی سوچ سے کہیں زیادہ ہے ۔  ایسا ہی ایک طوفان امریکہ کے علاقے ایروزونہ میں بھی آیا ۔ اس  کی وجہ سے بجلی کا نظام خراب ہوگیا اور ایک لاکھ سے زائد مکین گھر سے بے گھر ہو گئے ۔ اس طوفان کو دیکھنے والے نے اپنا مشاہد بیان کیا کہ اوپر سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے ریت کا ماؤنٹ ایورسٹ بہت تیزی کے ساتھ سفر کر رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے بصارت میں انتہائی کمی ہوئی اور ایک فٹ کے فاصلے پر موجود چیز بھی واضح نظر نہیں آرہی تھی ۔  اس کی وجہ سے مکمل علاقہ اندھیرے میں ڈوب گیا اور ایسا لگ رہا تھا جیسے دن غروب ہو چکا ہے اور رات آگئی ہے ۔ اس طوفان نے ایک منٹ سے بھی کم مدت میں بہت زیادہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ اور خوب تباہی کرتے ہوئے چلا گیا

https://www.youtube.com/watch?v=l1fRuxEMkL0