تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کے حکمران کا خاکہ پیش کر دیا. پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ خان صاحب نے پنجابیوں کو خوش کر دیا.
زراۓ کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کے بارے میں تمام اراکین کو آگاہ کیا گیا. اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں ایسا زبردست وزیر اعلیٰ لاؤں گا جو کلین ہوگا یعنی جس پے کرپشن کا کوئی داغ نہیں ہوگا. 1970 کے بعد پہلی بار نظریے کو ووٹ ملے ہیں. سب نیا پاکستان بنانے کے لیے تیار ہیں اور نئے پاکستان کا آغاز نئے پنجاب سے کرنا ہوگا.
عمران خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں جوان اور تجربہ کار کابینہ کی ٹیم لارہے ہیں. میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ سب جانتے ہیں کہ اصل پانی پت کی جنگ پنجاب میں لڑی جائیگی. کپتان نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ سب جہاں کمزور ہیں وہاں ہم سب کو مزید محنت ابھی سے شروع کرنا ہوگی. اسی لیے میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ سب سے زیادہ ذمے داری پنجاب کی عوام پر ہے. ن لیگ کی اصل کرپشن پنجاب میں ہے، اسی لیے ہم سب کو اور پنجاب کی عوام کو مل کر نیا پنجاب بنانا ہوگا. ہمیں یہ جنگ اکٹھے لڑنا ہوگا. جب پنجاب بدلتا ہے تو پورا پاکستان بدلتا ہے.
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پیسہ بنانے کی سیاست نہیں کرنی بلکہ ہم نے ایسی سیاست کرنی ہے جیسی پیغمبروں نے کی یعنی انسانیت کی سیاست. میں نے لوگوں سے وعدہ کیا ہے کہ مدینہ کی ریاست بناؤں گا. عمران خان نے کہا کہ حکومت بنتے ہی پہلے 100 دن میں ایسی تبدیلی لاؤں گا جس سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی یعنی کرپٹ مافیا کا وجود منتشر ہوجائیگا. اسی لیے تحریک انصاف کی حکومت کو پنجاب میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا. لیکن اس کے باوجود ہماری پوری کوشش ہے کہ پنجاب کے لوگوں کو بھر پور ریلیف دیا جائے.