غنوی بھٹو نے عمران خان کی سابقہ بیوی اور ا س کے ساتھ ان کے بچوں کی ایک تصویر ٹویتر پر لگائی جس میں انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں عمران خان کی فیملی کو جنہوں نے اسرائیل کا وزٹ کیا ہے اور ساتھ میں ان کا مذہبی لباس بھی پہنا ہے ۔ پتا نہیں اس ملک کا کیا بننے والا ہے ۔ جس پر جمائما سمتھ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسرائیل نہیں ۔
میکسیکو کی تصویر ہے اور یہ لباس یہاں کا مقامی لباس ہے ، آپ کو اپنی جہالت کا مظاہر ہ نہیں کرنا چاہئے تھا آپ کو شرم آنی چاہئے ۔ اس پر غنوی بھٹو نے کہا ۔ اوہ یہ میکسیکو ہے میں سمجھی کہ اسرائیل ہے ۔ میں معافی چاہتی ہوں لیکن مجھے شرم دلانے کا لیکچر آپ کے منہ سے کچھ اچھا نہیں لگ رہا ۔ شرم کسے کرنی چاہئے یہ آپ بہتر جانتی ہے ۔