9/11 کے بعد اسامہ بن لادن کی والدہ کا پہلی بار بیان سامنے آیا ہے اور اس نے بے حد مختلف رائے بھی ظاہر کی ۔ اسامہ بن لادن کی والدہ حمیدہ غنیم کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن میرا سب سے چہیتا بیٹا تھا اور وہ مجھ سے بہت زیادہ محبت بھی کیا کرتا تھا ۔ 20 سال تک سب کچھ ٹھیک ٹھاک تھا لیکن جب سے اس نے یونیورسٹی جانا شروع کر دیا اس کے بعد اس کی بری صحبت ے اسے خراب کر دیا ۔ ایک انسان ہونے کے ناطے میں کبھی اسامہ بن لادن پر فخر نہیں کیا اس کی بری صحبت نے اسے بری طرح سے تباہ کر ڈالا ۔میں نے اس کے مجاہد بننے کے بعد کبھی اس سے بات نہیں کی ۔
اسامہ کے بھائی کا کہناتھا اسامہ کے القاعدہ لیڈر بننے کے بعد کہ میری ماں نے کبھی بھی اسامہ کو مجاہد تسلیم نہیں کیا اور نہ ہی انہوں نے کبھی اس سے پھر بات کی ۔ بلکہ ہمیشہ کہتی رہی کہ اسامہ کی بری صحبت نے اسے خراب کیا تھا ۔ یاد رہے امریکہ کے ٹاورز پر ھملہ کرنے سے پہلے امریکہ میں اس کا تعارف ایک مجاہد اور ہیرو کے طور پر کیا جاتا تھا لیکن اس کے بعد وہ دنیا کا سب سے زیادہ مطلوبہ دہشت گرد قرار پایا ۔ تفصیلات کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں ۔