پاکستان میں عید الضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا


پاکستان میں عید الضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت 12 اگست کو کراچی میں ہوگا. اس سال پاکستان میں عيد الأضحى 22 اگست کو ہونے کا امکان ہے.  تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کا کہنا ہے پاکستان میں 12 اگست کو زلحج کا چاند نظر آجائیگا اور عيد الأضحى انشاءاللہ 22 اگست بروز بدھ ہوگی. لیکن ابھی دیکھیے رویت ہلال کمیٹی عيد الأضحى کا کیا اعلان کرتی ہے.

تاہم عيد الأضحى کی آمد کے پیش نظر وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کو 17 اگست کو تنخواہیں اور پینشن دینے کا وعدہ کیا ہے. لہازا سرکاری ملازمین اس فیصلے سے کافی خوش نظر آتے ہیں کہ وفاقی حکومت قبل از وقت تنخواہیں اور پینشن دے رہی ہے جو کہ ایک بہت عمدہ فیصلہ ہے.

دوسری طرح دو روز قبل الیکشن کمیشن نے بھی اپنے ملازمین کو یہ اعلان کرکے خوش کر دیا ہے، کہ بڑی عید پر ہم آپکو بری خوشی دیں گے اور وہ بڑی خوشی عیدی ہے. الیکشن کمیشن کے ہر ملازم کو 35 ہزار کی عیدی ملے گی. جس سے یہ ملازمین بھی عید پر جانور کی قربانی کر سکیں گے. اس متوسط طبقے کا عید کا مزہ دوبالا ہو جائیگا. اب اس رقم کا اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ تم ملازمین کے لیے قل کتنی رقم درکار ہو گی جوکہ ایک خوش آئیند بات ہے یعنی اب ہوگی عیدی سب کے لیے.