مریم نواز نے جیل میں عظیم ترین ساتھی چن لیا


مریم نواز کو عدالت کی جانب سے 8 سال قید کی سزا سنائی گئی. انکو اڈیالہ جیل کے سادے سیل میں رکھا گیا ہے، جہاں پر ایک لوہے کا پلنگ ہے، چھوٹا سا باتھروم ہے اور ایک پنکھا ہے. اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کو کسی سے بات کرنے کی اجازت تک نہیں ہے.

جیل میں ان کٹھن 8 سالوں کے لیے مریم نواز نے کتابوں کو اپنا ساتھ چن لیا ہے. انہوں نے قید تنہائ کاٹنے کے لیے ہسٹری کی کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا ہے. جیل زراءع کے مطابق مریم روزانہ تہجد کے وقت اٹھ جاتی ہیں، نوافل ادا کرتی ہیں، نماز تسبیح کرتی ہیں، اور تلاوت قرآن پاک کے بعد ہسٹری کی کتابوں کا مطالعہ کرتی ہیں.

تاریخ سازشخصیات کےاحوال پرمبنی مشہورکتاب انٹرویوزودہسٹری پڑھ رہی ہیں۔ انٹرویوزودہسٹری شہرہ آفاق مصنفہ اوراطالوی صحافی اوریانافلاچی کی مشہورومعروف کتاب ہے۔فلاچی نے اپنے عہد کے تمام بڑے سیاست دانوں، حکمرانوں سےانٹر ویوزکئے۔فلاچی اپنےتیکھے سوالات سےسامنےبیٹھی شخصیت کوادھیڑکررکھ دیتی تھیں۔اوریانافلاچی نےپاکستان کے وزیر اعظم بھٹو، بھارت کی وزیر اعظم ا ندرا گاندھی، یو گنڈا کے صدر عیدی امین، اردن کے بادشاہ شاہ حسین، فلسطین کے حریت پسند رہنمایاسر عرفات، ایرانی اسلامی انقلاب کے سربراہ امام خمینی، اسرائیل کی وزیراعظم گولڈا میئر، امریکہ کے وزیر خارجہ ہنری کسنجر، شہنشاہ ایران ، اور بہت سارے اپنے وقت کے نامور سیاست دانوں ، حکمرانوں سے انٹر ویو کئے۔اس کے علاوہ انہوں نے زندگی کے دیگر شعبوں سے وابستہ افراد سے بھی انٹرویو کئے۔بھٹو سمیت کئی سیاست دانوں اور حکمرانوں نے تو انہیں انٹر ویو کے لئے دعوتیں بھی دیں۔

اسکے علاوہ سیاسی حوالے سے مریم بی بی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان آکر کسی چیز کا پچھتاوا نہیں ہے. انکا کہنا تھا کہ اگر انہیں 100 زندگیاں بھی ملیں تو ایسے ہی گزارنا پسند کریں گی. اب دیکھنا یہ ہے کہ 8 سال قید تنہائ کے بعد مریم نواز میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ انکی شخصیت کس طرح بدلتی ہے؟ یہ سب تو وقت ہی بتائے گا.