ریحام خان نے بڑا اعلان کر دیا


ریحام خان گزشتہ کئیں مہینوں سے عمران خان پر تنقید کرتی رہی ہیں اور عمران خان کی نجی زندگی سے متعلق بھی کئیں باتیں سرعام کرتی رہی ہیں. انہوں الیکشن سے قبل اپنی ایک کتاب میں لکھی، جس میں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر طرح طرح کے الزامات لگاۓ. پی ٹی آئی سے وابستہ سوشل میڈیا سیل اور کپتان کے چاہنے والے ریحام پر جوابی حملے کرتے آرہے ہیں لیکن ابھی تک تحریک انصاف کی طرف سے جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

ریحام خان الیکشن سے پہلے اور الیکشن سے قبل تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف انگلیاں اٹھاتی رہی ہیں اور انہوں نے اس حوالے سے مختلف عالمی خبر رساں اداروں کو بھی اپنا انٹرویو دیا ہے. اسکے علاوہ ریحام خان خود بھی پاکستان کی دیگر سیاسی پارٹیوں کی طرح پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر انگلی اٹھا چکی ہیں.

ریحام خان نے سی این این پر پاکستان میں ہونیوالے حالیہ انتخابات پر موقف دیتے ہوئے ایک سکرین شاٹ شیئرکیا تو ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ ”امیدہے کہ آپ یہ بتانا نہیں بھولی ہوں گی کہ گھر سے جاتے ہوئے آپ نے عمران خان کا بلیک بیری بھی چوری کیا تھا ، نہ ہی عمران خان کے اردگرد موجودان سرمایہ کاروں کا جن کی آپ کو اپنی فلم بنانے کیلئے تلاش تھی ،قصہ مختصر، آپ ایک مفاد پرست ہیں“۔

سوشل میڈیا صارف کے اس تبصرے میں ریحام خان ایک مرتبہ پھر میدان میں آگئیں اور لکھا کہ : ” میں کچھ میسجز جلد ہی سوشل میڈیا پر لکھنے والی ہوں “۔