اس مہینے کے آخر میں دنیا ختم ہو جائے گی


دنیا کے خاتمے کی جلدی لگتا ہے مغربی دنیا کو اتنی ہے کہ بار بار پیشن گوئی کر دیتے ہیں کہ دنیا ختم ہونے جا رہی ہےاور پھر وہ تاریخ آتی ہے اور گزر جاتی ہے لیکن اس بار خطرناک پیشن گوئی کی گئی ہے جس میں بائبل کا حوالہ بھی دیا گیا ہےایسا حوالہ کہ دنیا میں کھلبلی مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق مسیحی مبلغین نے بائبل کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ چند دن بعد 27جولائی کو دنیا کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، کیونکہ اس روز سرخ چاند گرہن لگے گا جو 21ویں صدی کا طویل ترین چاند گرہن ہو گا اور دو گھنٹے تک رہے گا۔ اس کا حوالہ بائبل میں موجود ہے۔

بائبل میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے خاتمے سے قبل خونی چاند گرہن لگے گا۔رپورٹ کے مطابق یہ پیش گوئی جان ہیگی اور مارک بلٹز نامی کرسچین منسٹرز نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’’جب یہ چاند گرہن لگے گا تو کچھ لوگ اس کے نظارے سے لطف اندوز ہوں گے لیکن وہ لوگ جو قیامت کے دن پر یقین رکھتے ہیں وہ ارمجدون کی تیاری شروع کر دیں گے کیونکہ بائبل میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ چار مسلسل چاند گرہنوں کے بعد ارمجدون کا معرکہ ہو گا اور پھر قیامت برپا ہو جائے گی۔ اس سلسلے کا پہلا چاند گرہن اپریل 2014ء میں ہوا تھا۔ اس کے بعد ہر چاند گرہن کے درمیان 6پورے چاند کا فاصلہ ہے اور اب آخری چوتھا چاند گرہن 27جولائی کو لگنے جا رہا ہے۔ ‘‘آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے اور کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کیجئیے ۔