خوبصورت ہونے کے لئے عورت ہی ہونا ضرور نہیں خواجہ سراؤں کو کمتر جاننے والوں کی ہمارے ہاں کمی نہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ دنیا بھر میں کچھ ایسی ہی سوچ پائی جاتی ہے، مگر حیققت یہ ہے کہ اگر مساوی مواقع میسر ہوں تو خواجہ سراءکسی سے کم نہیں۔ اس حقیقت کی ایک غیرمعمولی مثال سپین میں سامنے آئی ہے جہاں ”مس یونیورس سپین 2018ء“ کا مقابلہ ایک خواجہ سرا نے جیت لیا ہے۔ ملک کی ایک سے بڑھ کر ایک حسینہ نے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا
لیکن خواجہ سراءاینجل پونس کے سامنے کسی کی ایک نہ چلی۔ رواں سال کے آخر میں مس یونیورس کے عالمی مقابلے میں بھی وہ سپین کی نمائندگی کریں گی۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی خواجہ سرا ءنے قومی سطح کا ملکہ حسن کا مقابلہ جیتا ہے۔ مس یونیورس سپین کا فائنل جمعہ کے روز منعقد ہوا تھا۔ اس سے پہلے 2015ءمیں بھی اینجل نے مس ورلڈ سپین کے مقابلہ میں حصہ لیا لیکن کامیاب نہ ہوسکی تھیں۔ انہوں نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا”اگرچہ میں پہلے یہ خواب پور اکرنے میں ناکام رہی لیکن اس بار میں شروع سے ہی خود کو جیتا ہوا محسوس کررہی تھی۔ اب میں ایک ملکہ ہوں جس کے سر پر تاج بھی ہے۔“آپ کو ہماری پوسٹ پسند آئی تو اپنے دوستوں کیساتھ شئیر کیجئیے