خانہ کعبہ مسلمانوں کے لئے دنیا کا سب سے مقدس مقام ہے اور اس کو مرکزیت حاصل ہے جہاں ساری دنیا سے مسلمان آکر حج کا فریضہ ادا کرتے ہیں اور عمرہ کرتے ہیں جب کہ اکثر لوگ طواف میں مشغول ہوتے ہیں ۔ خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے کی کئی مرتبہ کو شش کی گئی اس کی عمارت بھی جل گئی لیکن اس کے بعد اس کو دوبارہ سے تعمیر کیا گیا ۔ خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے کی ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص نے پٹرول چھڑک کر اسے آگ لگانے کی کوشش کی ۔ یہ واقعہ گزشتہ دنوں عشاء کے وقت پیش آیا جب لوگ طواف میں مشغول تھے ۔
ایک مرد اس دوران کعبہ کے بالکل قریب آیا ۔ اور اس نے اپنے کپڑوں میں پٹرول کی چھپائی ہوئی بوتل نکالی اور وہ اس نے خانہ خدا پر چھڑک ڈالی ۔ اس دوران ایک خاتون نے اسے دیکھا تو اسے منع کرنے لگ گئی اور شور بھی مچایا جس کو سن کر ارد گرد طوقف کرنے والے حاجیوں نے بروقت اس آدمی کو پکڑ لیا اور اس کی آگ لگانے کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔ جس کے فورا بعد خدام آئے اور اس شخص کو گرفتار کر کے چلے گئے ۔ ابھی تک آفیشل کی طرف سے کوئی بھی بیان نہیں آیا اور نہ ہی معلوم ہو سکا کہ اس آدمی نے آیسی حرکت کیوں کی اور نہ ہی ییہ بات سامنے آئی ہے کہ اس کا تعلق کس ملک اور کس مسلک سے ہے