لڑکی ،جوتوں کی دوکان اوردکاندار


شوکیس میں لگی ساری جوتیوں کو ایک نظر دیکهتی ہے دیکهتے دیکهتے اسکی نظر کرسی پر بیٹهی اس لڑکی پر پڑتی ہے جس کے پاوں کو پکڑے وہ دکان دار اسے جوتی پہنا رہا ہوتا ہے اور وہ لڑکی اسے مسکراہٹ دے رہی ہوتی لڑکی کافی خوبصورت تو نہیں تهی لیکن وہ دکان دار تو جوتے بدل بدل کر اسکے پاوں میں فٹ کر رہا تها … ”یہ اچها لگ رہا آپکے خوبصورت پیروں میں آپ چل کر دیکهیں .. دکان دار نے کہا وہ اٹهی اور اک ادا سے مٹک مٹک کر چلنے لگی ”ہاں یہ جوتا اچها ہے کیا قیمت ہے اسکی؟؟ وہ لڑکی دوبارہ بیٹه گئی دکان دار نے اسکے پیروں سے جوتا اتارتے ہوئے آپکے حسین قدموں پر جتنی چاہے ریائت کر لیں وہ دونوں ایک دوسرے کو دیکه کر مسکرا رہے تهے … وہ لڑکی پیسے دے کر خوشی خوشی دکان سے چلی گئی وہ دکان دار ان دونوں کیطرف آیا جی کونسا جوتا چاہئے آپکو؟؟

نمرہ نےہاته کے اشارے سے یہ جوتا دکهائیں .. دکاندار جوتا لایا .. آپ بیٹهیں میں پہنا کر سائز دیکه لیتا ہوں .. نمرہ سرد مہری سے اسکے ہاته سے جوتا لیتی ہے ” نہیں میں خود پہن لونگی ” وہ آدمی پهر بهی بیٹه کر اسے جوتا پہنانے کی کوشش کرتا ہے … نہیں میں خود پہن سکتی ہوں اس دکاندار کے ہاته وہیں رکے رہتے ہیں … نمرہ سے اسٹرپ صحیح سے بند نہیں ہو پارہے تهے کہ اس آدمی پهر سے اسکے پیر کو پکڑا اور جوتا پہنانے کی کوشش کی ” یہ ایسے ڈالنا ہے …” ابهی وہ اتنا ہی کہتا ہے نمرہ اسے اپنے دونوں ہاتهوں سے دکها دیتی ہے تمهاری ہمت کیسے ہوئے مجهے ہاته لگانے کی … وہ اٹه کهڑی ہوئی جوتا وہیں پهینکا اور چلا کر بولی بے شک تم دکاندار ہو اور تم مرد دکاندار سے چیزیں خریدنا ہماری مجبوری لیکن میں جانتی ہوں تم میرے لئے نامحرم ہو اور جو تم دونوں کر رہے تهے نا وہ بے حیائ ہےاور

تم بے حیائی سے حلال رزق نہیں کما رہے ”یہ کہتے ہی وہ اپنی امی کے ساته دکان سے نکل گئی… اس دن کے واقعے کے بعد اس دکان والے نے کسی عورت نامحرم کے پاوں کو ہاته نا لگایا چاہے کوئی جتنی بهی خوبصورت ہو اور کتنی ہی ادائیں دکهاے وہ آدمی دور ہی رہتا…!! جب آپ کوئی ایسا کام کریں جس سے جنسی ابہام ہو اور کوئی جگہ دیکهے اور محل وقوع دیکهے برائی کرنے لگ جائے اور برائی کرنے میں کوئی عار محسوس نا کرنے اسے کہتے ہیں بے شرمی واحیاتی اور بے حیائی … اپنی آنکهیں کان اور دماغ کهلے رکهیں جہاں کسی کو برائی کرتے دیکهیں اسے نمرہ کی طرح سے بہادر بن کر ختم کریں معاشرے سے برائی بے حیائی ختم ہوگی تب نیکی اور اچهائی پهیلے گی اپنے اپنے حصے کی برائی کو ختم کریں یہ اپ سب کا فرض ہے….

..