بے وفا مردوں کے ذہن پر جب شیطان سوار ہوتا ہے تو ان کا پہلا ہدف کونسی خواتین بنتی ہیں، پہلی بار کچھ بدکردار مردوں نے خود ہی اس شرمناک راز سے پردہ اٹھادیا ہے۔
ویب سائٹ ایشلی میڈیسن، جس کا کام ایسے مردوں کو ان کی مطلوبہ خواتین سے ملوانا ہے، کی جانب سے کئے گئے ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ ناجائز تعلقات کے لئے یہ مرد سب سے پہلے دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والی کسی خاتون کو پھانسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سروے میں شامل 1300 مردوں میں سے 27 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ناجائز تعلق کیلئے دفتر میں اپنے ساتھ کام کرنے والی خاتون کو ترجیح دیتے ہیں، اور اگر یہ بات نا بن سکے تو پھر دفتر سے باہر کوشش شروع کرتے ہیں۔ اس صورت میں بھی عموماً یہ کوئی ایسی خاتون ہوتی ہے جسے یہ کسی نہ کسی حوالے سے پہلے سے ہی جانتے ہوتے ہیں۔
’ آپ کا شوہر جس دن یہ کام شروع کر دے اس کا مطلب ہے اس کی زندگی میں کوئی اور عورت بھی آگئی۔۔۔‘ شادی شدہ مردوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی ماہر خاتون نے سب سے بڑی نشانی بتا دی
اسی سروے کے دوران یہ افسوسناک انکشاف بھی ہوا کہ 99 فیصد مرد کبھی نہ کبھی شریک حیات سے بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔سروے میں شامل 35 فیصد خواتین نے بھی اعتراف کیا کہ وہ بے وفائی کی مرتکب ہوچکی تھیں جبکہ 35 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس کے بارے میں سوچا ضرور ہے۔ ان میں سے 54 فیصد کا کہنا تھا کہ انہوں نے بچے کی پیدائش کے بعد کسی غیر مرد سے تعلق استوار کرنے کے بارے میں سوچا۔