سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ان فٹ محمد عامر کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ باولر عثمان خان شنواری کو ٹیم میں شامل کرنیکا چیف سلیکٹر انضمام الحق باضابطہ طور پراعلان کردیا۔
روزنامہ نوائے وقت کے مطابق فاسٹ باؤلرمحمد عامر کے متبادل کے طور پر عثمان شنواری اور عامر یامین کے نام زیر غور آئے لیکن قرہ فال عثمان شنواری کے نام نکلا ہے اور چیف سلیکٹر انضمام الحق جواس وقت خود دوبئی میں موجود ہیں ۔
خیبر ایجنسی سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ عثمان خان شنواری چار ٹی ٹونٹی انٹر نیشنلز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔عثمان شنواری نے 18 فرسٹ کلاس میچز میں 66 جبکہ لسٹ اے کے 19 میچز میں 30 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔