بیوی کی ٹانگ لہولہان ہو رہی تھی اور وہ کھڑی زار و قطار رو رہی تھی. شوہر نے گھبرا کر دریافت کیا.
” یہ تمھاری ٹانگ میں کیا ہوا؟” بیوی نے رو رو کر جواب دیا. ” پڑوسی کے کُتے نے میرا پیر چبا ڈالا.” شوہر غصے میں پاگل کی طرح دوڑ کر ہمسائے کے دروازے پر پہنچا اور زور زور سے دروازہ پیٹنے لگا. تھوڑی دیر بعد ہمسایہ گھبرا کر باہر نکلا اور پوچھا. ” کیا بات ہے بھائی. تم اتنے پریشان کیوں ہو؟”
شوہر نے ڈپٹ کر کہا. ” کہاں ہے وہ تمھارا کُتا جس نے میری بیوی کا پیر چبا ڈالا.” ہمسایہ اندر چلا گیا اور کُتے کو زنجیر سے باندھ کر باہر لے آیا، بولا. ” کُتا حاضر ہے، کوئی اور حکم؟” شوھر نے طیش میں آ کر کہا. ” یعنی آپ مذاق فرما رہے ہیں، اس کم بخت نے میری بیوی کا پیر چبا ڈالا ہے . آپ اسے کچھ بھی نہیں کہتے.” ہمسائے نے متانت سے جواب دیا. ” جناب یہ بے زبان جانور ہے. اگر اسے کچھ کہوں گا بھی تو اس کا اس پر کیا اثر ہو گا،
ہاں اگر آپ چاہیں تو کُتے کی اس نازیبا حرکت کا آپ کی زوجہ محترمہ انتقام لے سکتی ہیں!” شوھر نے دریافت کیا. ” وہ کس طرح؟” ہمسائے نے جواب دیا. ” میں کُتے کو زنجیر سے پکڑے کھڑا ہوں. آپ اپنی زوجہ محترمہ کو بُلا لائیں اور ان سے کہیں کہ انتقاماً وہ اس کی ٹانگ چبا ڈالیں.”
..