نا سمجھ اور نا تجربہ کار


ا سمجھ اور نا تجربہ کار بیٹا اپنے تجربے کار اور زمانے کے مانے ہوئے دانشمند باپ سے پُوچھ رہا تھا. ” باوا جان سب سے خطرناک ہمسایہ کون ہوتا ہے؟” باپ نے جواب دیا.

” حاسد بس یہ سمجھ لو کہ شیر کی ہمسائیگی اتنی خطر ناک نہیں جتنی ایک حاسد کی. ” بیٹے نے سوال کیا. ” آخر حاسد کو بھی تو کسی طرح خوش کیا جا سکتا ہے؟” باپ نے جواب دیا. ” بس ایک ہی طرح، جس دن تم گرفتار بِلا ہو جاؤ گے، حاسد خوش ہو جائے گا!” بیٹے نے تیسرا اور آخری سوال کیا. ” کیا ایسی بھی کوئی چیز ہے جس پر حسد نہ کیا جاتا ہو؟” باپ نے جواب دیا. ” ہاں ہے، اور وہ ہے تواضع حُسن سُلوک، یہ ایک ایسی دولت ہے جس پر حسد نہیں کیا جاتا!”
..