
بھارتی آل راﺅنڈ ررویندرا جڈیجا کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ پڑ گیا، جہاں سے کھانے کی خراب اشیاءاور زائد المعیاد فوڈ کلر پائے گئے ہیں۔ راجکوٹ میں ’جیڈوز فوڈ فیلڈ ‘ کے نام سے موجود یہ ریسٹورنٹ کرکٹر کی بہن نینا چلاتی ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کی جانب سے چھاپے کے دوران ریسٹورنٹ سے خراب کھانے ، پھیپھوندلگی ہوئی بریڈ اور زائد المعیاد کھانے کے رنگ موجود تھے، ان سب چیزوں کو موقع پر ہی ضائع کر دیا گیا جبکہ ریسٹورنٹ کو معیار بہتر بنانے کیلئے 4 روز کا نوٹس دیا گیا ہے۔