پاکستانیوں کے دلوں پر راج کرنے والے محمد عامر کے بارے میں ہسپتال سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی، پوری قوم شدید پریشان ہو گئی، تفصیلات جان کر بے اختیار آپ کے ہاتھ دعا کیلئے اٹھ جائیں گے


قومی فاسٹ باﺅلر محمد عامر انجری کے باعث سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ وہ دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں باﺅلنگ بھی نہیں کروائیں گے البتہ ضرور پڑنے پر بیٹنگ کیلئے میدان میں آئیں گے۔ بائیں پنڈلی میں انجری کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں 2 سے 3 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بالر محمد عامر پنڈلی میں تکلیف کے باعث سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے۔ دبئی ٹیسٹ دوسرے روز کے کھیل کے دوران قومی ٹیم کو اس وقت دھچکا لگا جب فاسٹ بالر محمد عامر انجری کے باعث کھیل کو جاری نہ رکھ سکے اور صرف 3اوورز کروا کر ہی میدان سے باہر چلے گئے۔ جنہیں فوراً دبئی کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی پنڈلی کی ایم آر آئی کی گئی۔
ایم آر آئی سکین کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ بالر کو دو سے تین ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا جس کے باعث ٹیم انتظامیہ نے دبئی میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ان سے باﺅلنگ نہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر وہ بیٹنگ کیلئے میدان میں آ سکیں گے۔ ون ڈے سیریز کیلئے محمد عامر کے متبادل کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ شیخ زید اسٹیڈیم ابو ظہبی دوسرے اور تیسرے ون ڈے میچز کی 16 اور 18 اکتوبر کو میزبانی کرے گا جبکہ 20 اور 23 اکتوبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں چوتھا اور پانچواں میچ کھیلا جائے گا۔
ون ڈے سیریز کے بعد 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کھیلی جائے گی جس کے پہلے 2 میچ شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں 26 اور 27 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ آخری ٹی 20 میچ 29 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔