معروف اداکارہ نور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہدایت دی ہے اس لئے اب میں ڈرامہ، ماڈلنگ اور فلم نہیں کروں گی اور جوکچھ بھی کرتی رہی ہوں، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگوں گی۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔”وہ کون سا کام ہے جو آپ اٹھتے ساتھ ہی لازمی کرتے ہیں۔۔۔“ خوبرو لڑکی محمد حفیظ سے سوال پوچھ کر ’پھس‘ گئی، پروفیسر نے ایسا جواب دیدیا کہ شرم کے مارے گال ہی لال کر دئیے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نور نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کیا اور کہا کہ ”میں نے اپنے دین کو سمجھنا شروع کیا، پڑھنا شروع کیا اور میرے مرشد کی نظر کرم ہوئی جنہوں نے مجھے دین کے بارے میں سمجھایا تو مجھے احساس ہوا کہ بہت کچھ ایسا ہے جو میں کرتی رہی، وہ ٹھیک نہیں ہے۔
ہمیں نبی پاکﷺ کی سنت پر چلنا چاہئے اور اللہ تعالیٰ نے جو احکامات دئیے ہیں ان پر عمل کرنا چاہئے۔ مجھے لگا کہ اسلام نے جو تعلیمات دی ہیں، میں بہت سارے کام نہیں کرتی رہی، دین کو سمجھا تو پھر دل سے آواز آئی، میں نے دوپٹہ لینا شروع کر دیا، اور اب یہ سب کام کرنے کو میرا دل ہی نہیں کرتا۔ چونکہ یہ سب قرآن پاک میں نہیں ہے، اس لئے یہ چیزیں غلط ہیں۔ میں شوبز انڈسٹری میں رہی ہوں، فلمیں بھی کی ہیں اور ڈانس بھی کیا اور اس طرح کی باقی چیزیں بھی کی ہیں لیکن اب یہ ہے کہ جتنے سال رہ گئے ہیں ان میں اللہ تعالیٰ سے معافی مانگنی ہے۔“
شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کیساتھ ساتھ میڈیا انڈسٹری کو خیرباد کہنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے وضاحت کی کہ ”میں اداکارہ، فلم، ڈرامہ اور ماڈلنگ نہیں کروں گی لیکن جہاں تک ہوسٹنگ کا تعلق ہے تو میں چاہتی ہوں کہ جو کچھ میں سیکھ رہی ہوں، وہ پیغام لوگوں تک بھی پہنچاﺅں۔ اس لئے میں دوپٹے کیساتھ ایسی ہوسٹنگ ضرور کروں گی جس میں دین کی بات کر سکوں اور پاکستانی بہنوں کو بھی سکھا سکوں، لڑکیاں مجھے دیکھیں اور نصیحت پکڑیں۔“