بھارتی مسلمان اداکار عامر خان کی ترک صدر سے ملاقات ، وجہ سامنے آگئی


بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے انقرہ میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔بالی ووڈ اداکارعامر خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ کی پروموشن کے سلسلے میں فیملی کے ہمراہ ترکی میں ہیں جہاں انہوں نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے صدارتی محل میں ملاقات کی۔اپنی نئی فلم کے حوالے سے صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے

عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ فلم کسی خاص عمر یا طبقے کے لیے نہیں بلکہ ہر خاص و عام کیلئے ہے۔واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’سیکریٹ سپراسٹار‘‘ 20اکتوبر کو بھارت اور امریکا میں ریلیز کی جائے گی۔