لبمے عرصے تک جوانی برقرار رکھنا چاہتے ہیں تو یہ کام ہر صورت کریں،معروف ڈاکٹر نے بہترین مشورہ دیدیا


شوگر اور گیس کے حامل مشروبات اپنے تمام تر نقصانات کے باوجود دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں۔ اب سائنسدانوں نے ان کے ایک ایسے نقصان کا انکشاف کر دیا ہے کہ جان کر آپ ان کا استعمال ترک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شوگر اور گیس کے حامل مشروبات صارف کی عمر کو اتنا ہی بڑھاتے ہیں جتنا کہ سگریٹ نوشی۔ یہ مشروبات پینے والے افراد اپنی عمر سے بڑے نظر آتے ہیں اور ان کے جلد موت کے منہ میں جانے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ سائنسدانوں کی تحقیق کے مطابق سگریٹ کی طرح یہ مشروبات بھی انسان کے جسمانی اعضاءکو طبیعاتی طور پر اصل عمر سے 5سال تک زیادہ بوڑھا کر دیتے ہیں۔

نوبل انعام یافتہ سائنسدان ڈاکٹر الزبتھ بلیک برن نے اپنی تحقیق میں کچھ ایسی چیزیں بھی بتائی ہیں جو انسان کی جوانی کو دیرپا اور عمر کو طویل کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ”روزانہ 7گھنٹے کی نیند لینا، روزانہ ایک کپ کافی پینا اور سمندری جھاڑ (Seaweed)کا استعمال انسان کو تادیر نوجوان رکھنے میں انتہائی معاون ثابت ہوتے ہیں۔سمندری جھاڑ، جو سمندر میں پیدا ہونے والا کائی کی شکل کا پودا ہے، وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور انسان کے ٹیلومرز(Telomeres)کو طویل کرنے میں مدد دیتا ہے۔یہ ٹیلومرز ہی ہیں جو انسان کی طویل العمری کی بڑی وجہ بنتے ہیں۔“ ڈاکٹر الزبتھ بلیک برن نے 4ہزار خواتین پر کی گئی تحقیق میں یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ روزانہ رات کو 7گھنٹے کی پرسکون نیند اور کافی کا زیادہ استعمال بھی ٹیلومرز کی طوالت کا باعث بنتے ہیں۔ ان کے علاوہ تازہ پھل، سبزیاں، زیتون کا تیل، فائبر اور اومیگا تھری کی حامل غذائیں بھی انسان کی جوانی کو دیرپا کرکے عمرمیں اضافہ کرتی ہیں۔