قبر کے اندر سے سلام


حضرت فاطمہ خزاعیہؓ کا بیان ہے کہ میں ایک دن حضرت سیدالشہداء جناب حمزہؓ کے مزار اقدس کی زیارت کیلئے گئی اور میں نے قبر منور کے سامنے کھڑے ہو کر ــالسلام علیک یا عم رسول اللہ تو آپؓ نے با آواز بلند قبر کے اندر سے میرے سلام کا جواب دیا جس کو میں نے اپنے کانوں سے سنا۔ ( حجتہ اللہ ج2 ص863 بحوالہ بیہقی )
اسی طرح شیخ محمود کردی شیخابی نزیل مدینہ منورہ نے آپ کی قبر انور پر حاضر ہو کر سلام عرض کیا تو آپؓ نے قبر منورکے اندر سے با آواز بلند ان کے سلام کا جواب دیا اور ارشاد فرمایا کہ اے شیخ محمود ! تم اپنے لڑکے کا نام میرے نام پر حمزہ رکھنا چنانچہ جب خداوند کریم نے ان کو فرزند عطا فرمایا تو انہوں نے اس کا نام حمزہ رکھا ۔ ( حجتہ اللہ علی العا لمین ج2 بحوالہ کتاب الباقیات الصالحات )