وزیر دفاع کے لینڈ کرتے ہی ائیرپورٹ پرراکٹوں سے حملہ


امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کے طیارے کے افغان دارالحکومت کابل میں لینڈ کرتے ہی ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹ فائر کیے گئے ہیں تاہم اس میں حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق

 

افغان دارالحکومت میں واقع حامد کرزئی ائیر پورٹ پر آج صبح امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا طیار ہ لینڈ کیا تو کچھ ہی دیر بعد ائیر پورٹ کے قریب متعدد راکٹوں سے حملہ کیا گیا ہے ۔بتا یا جا رہا ہے کہ حملہ آورروں کا نشانہ ائیر پورٹ کے قریب نیٹو بیس تھی جس پر 25سے 30راکٹ داغے گئے ۔حملے کے بعد ائیر پورٹ پر افتراتفری مچ گئی ،افغان سیکیورٹی فورسز نے ائیر پورٹ کو شہریوں سے خالی کرا کے تمام پروازیں منسوخ کردیں ۔امریکی وزیردفاع جیمز میٹس کابل کے دورے سے قبل بھارت گئے تھے جہاں انہوں نے بھارت کوافغانستان میں فوجی کرداراداکرنے کے لیے کہاتھالیکن بھارت کی جانب سے انکارکردیاگیا۔