دن میں ہم کئی طرح کی کام کرتے ہیں لیکن بعض اوقات انجانے میں ایسا کام بھی کرتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے جسم کو نقصان پہنچتا ہے،جیسے ورزش کرکے ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے ہمیں فائدہ ہوتا ہے لیکن آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ اس طرح آپ کے بال بھی گرسکتے ہیں۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ جو لوگ روازنہ جِم جا کر وزن اٹھاتے ہیں اور اپنی باڈی بنانے کے لئے پروٹین شیکس کا استعمال کرتے ہیں ان میں ٹیسٹوران اور ڈی ہائیڈروٹیسٹوران کا لیول بڑھ جاتے ہیںجس کی وجہ سے بال پتلے ہوکر گرنے لگتے ہیں۔
ہیئر ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر تھومی زیوگا کاکہنا ہے کہ پروٹین شیکس میں نشوونما کے ہارمونز ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کریٹائن اور مسلزبڑھانے واکے ہارمونز سرگرم ہوجاتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی یہ بالوں کو پتلا کرنے لگتے ہیں۔اس کا کہنا ہے کہ کئی لوگوں کو اس بات کا علم تب جاکر ہوتا ہے جب ان کے کافی بال گِر چکے ہوتے ہیں اور نقصان پہنچ چکا ہوتا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ لوگوں کو چاہیے کہ اگر وہ اپنا جسم بنانا چاہتے ہیں تو ایسے شیکس سے اجتناب کرنے کے ساتھ بہت زیادہ وزن اٹھانے والی ورزشیں نہ کریں۔