بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بارپھرگیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک پاکستان کیلئے پیغام ہے،ضرورت پڑی تو دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک کرسکتے ہیں۔
بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک انٹرویو میں پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ پاکستان پر سرجیکل اسٹرائک دوبارہ بھی کر سکتے ہیں۔ بھارتی آرمی ابھی تک دنیا کو کوئی ثبوت نہیں مہیا کر سکی ہے کہ اس نے پاکستان کی حدود میں کسی طرح کی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ پاکستان نے دنیا بھر کے نیوز ایجینسیوں اور مبصرین کو بلا کر سرحد کا معائنہ کروایا تھا جہاں بھارت یہ دعوی کر رہا تھا کہ اس نے وہاں کوئی سرجیکل اسٹرائک کی ہے۔ جس کے بعد اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کا کہناتھا کہ یو این کے
فوجی مبصر گروپ کو پاکستان میں بھارت کی سرجیکل اسٹرائیک کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔بان کی مون کے ترجمان اسٹفان ڈراجک نے نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے فوجی گروپ یواین ایم او جی آئی پی نے پاکستانی حدود میں بھارتی فوج کی فائرنگ کی آواز نہیں سنی۔ادھر اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب اکبر دین سے کا کہناہیکہ زمینی حقائق تبدیل نہیں ہوتے، لیکن یواین گروپ کی رپورٹ کو مسترد نہیں کرسکتا کیوں کہ گروپ براہ راست صورتحال کو مانیٹر کررہاہے۔بھارت کی دنیا بھر میں جگ ہنسائی کے بعد بھارت نے بیان دیا تھا کہ وہ اس کی ویڈیو ریلیز کریں گے لیکن ایک سال ہونے کو آ گیا آج تک کوئی ثبوت مہیا نہیں کیا جا سکا۔ اب ایک بار پھر بھارتی آرمی چیف کی گیڈر بھبکی بھارت کو دنیا میں بے عزت کرانے کی ایک اور کوشش کہی جا سکتی ہے۔