گرمیت رام رحیم کے بعد بھارت کے ایک اور انتہائی بڑے گرو’فلاحاری بابا ‘کو جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ،ایسی تفصیلات کہ جان کر آپ گرمیت کو بھی بھول جائیں گے


بھارتی پولیس نے ایک اور معروف مذہبی ’بابا ‘ کو 21سالہ نوجوان لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے،فلاحاری مہاراج پر الزام ہے کہ انہوں نے راجھستان کے گاؤں الوار میں واقع ایک آشرم میں قانون کی نوجوان طالبہ کو بدفعلی کا نشانہ بنایا، اگران پر یہ جرم ثابت ہوگیا تو 10 سال قید کی سزا بھگتنا پڑے گی . یادرہے کہ اس سے قبل بھارت کے گرو گرمیت رام رحیم سنگھ کو بھی دو خواتین کی عصمت دری کے الزام میں بیس سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے .

تفصیلات کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے 11ستمبر کو دی گئی درخواست میں موقف اپنایا کہ 7 اگست کو گروجی نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کاکہناتھاکہ وہ اپنے والدین کے کہنے پر کچھ پیسے آشرم میں دینے گئی تھی اور وہ قانون کی طالبہ ہے .جب وہ آشرم گئی تو تو اسے پہلے انتظار کرنے کا کہا گیا ، اس کے بعد رات رکنے کا کہا گیا ، پھر بابا نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا اور دھمکی دی کہ وہ اس بارے میں کسی کو بھی مت بتائے،لڑکی نے بتایاکہ گرمیت رام رحیم سنگھ کو سزا ملنے کے بعد اس میں ہمت پیدا ہوئی کہ وہ بھی درخواست دے.اخبار دی ہندو کے مطابق فلاری بابا کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد اندرون اور بیرون ملک موجود ہے اور متاثرہ لڑکی کی فیملی بھی انہیں کئی بار آشرم کیلئے رقم عطیہ کرچکی ہے .

راجھستان کے ’فلاری بابا ‘ کو تین روز کی تحقیقات کے بعدحراست میں لے لیا گیاہے ،فلاحاری بابانے ایک ہفتہ قبل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا تھا کہ اور کہا تھا کہ وہ بلڈ پریش کے مرض میں مبتلا ہے .پولیس نے اس ہسپتال سے بابا کا میڈیکل سرٹیفکیٹ حاصل کر لیاہے جس کے مطابق وہ بالکل ٹھیک ہے اور اس کا بلڈپریش اور شوگر لیول بھی نارمل ہے ،جس کے بعد عدالت نے اسے 15روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاہے .بھارتی پولیس کا کہناہے کہ 70سالہ شخص فلاحاری مہاراج کا نام اس لیے فلاحاری بابا پڑا کیونکہ وہ صرف پھل ہی کھاتاہے .

..