دارا کی بیٹی


سکندر اعظم نے ایران کے بادشاہ دارا کو شکست دے کر اس کے وزراء اور خدمت گاروں کو قتل کروا دیا۔ سکندر کو بتایا گیا کہ دارا کی بیٹی نہایت حسین و جمیل ہے

اور اس کے علاوہ اس کے شاہی حرم اور شاہی خاندان کی بے شمار دوشیزائیں حسن و جمال میں اپنی نظیر نہیں‌ رکھتیں۔ لہذا سکندر کو محل سرا کی سیر کرکے ان کی دید سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔ خصوصا شہزادیکا حسن تو بے مثال ہے اور توجہ کے قابل ہے۔ لوگوں کا خیال تھا کہ سکندر شہزادی کو دیکھے گا تو عین ممکن ہے اس کی خوبصورتی سے متاثر ہو کر اسے ملکہ بنا لے مگر سکندر نے جواب دیا”ہم دارا کے شہہ زور مردوں کو شکست دے چکے ہیں۔ اب ہم یہ نہیں چاہتے کہ اس کی کمزور عورتیں ہمیں زیر کر لیں”سکندر حرم سرا نہیں گیا اور نہ اس نے اپنے وزراء کو جانے دیا”

..