مردوں میں خود لذتی کی عادت کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں رہی.بالغ ہونے کے بعد نہ صرف کنوارے بلکہ بسا اوقات شادی شدہ مرد بھی اس لت سے خود کو نجات نہیں دلا پاتے.تاہم اس عادت کے حوالے سے ایک ترک مذہبی شخصیت کا بیان سوشل میڈیا پر خاص اہمیت اختیار کر چکا ہے.
ایک ٹی وی پروگرام کے دوران ترک عالم دین مشاہد شہاد نے سوال و جواب کی نشست کے دوران بتایا کہ وہ مرد جو خود لذتی یا مشت زنی کی لت میں مبتلا ہیں ،انھیں جب موت کے بعد اٹھایا جا ئے گا تو ان کے ہاتھ حاملہ ہو جائیں گے.ایک نوجوان نے سوال کیا کہ اس کی شادی ہو چکی ہے.
لیکن تاحال وہ اس لت سے چھٹکارہ نہیں پا سکا.اس پر مذہبی رہنما نے برجستہ جواب دیا کہ اگر آپ کنوارے ہوتے تو میں آپ کو شادی کا مشورہ دیتا لیکن جب آپ شادی شدہ ہو کر بھی خود کو باز نہیں رکھ پا رہے تو میں آپ کو کیا کہہ سکتا ہوں؟. مذہبی شخصیت کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے. ایک جانب اس بیان کی حمایت میں آوازیں بلند ہو گئی ہیں تو دوسری جانب اسے جدید سائنس سے متصادم قرار دیا جا رہا ہے.