ایک کنجوس شخص روٹی اور شہد لے کر کھانے بیٹھا تو عین اسی وقت دروازے پر کوئی مہمان آ دھمکا، کنجوس نے روٹی اٹھا کر ایک طرف رکھ دی اور پھر اس سے پہلے کہ وہ شہد بھی غائب کرتا،
مہمان دروازہ کھول کر اندر آ پہنچا، مہمان کے بیٹھ جانے کے بعد کنجوس نے کہا ’’روٹی کے بغیر آپ شہدچاٹنا پسند کریں گے؟‘‘ مہمان کہا ’’کیوں نہیں‘‘ پھر آؤ دیکھا نہ تاؤ انگلیوں سے شہد چاٹنا شروع کر دیا. کنجوس شخص اسے یوں بیدردی سے شہد کا
صفایا کرتا دیکھ کر ضبط نہ کر سکا اور بولا پڑا’’آپ کو معلوم ہے کہ خالی شہد دل کو جلاتا ہے‘‘مہمان نے برجستہ جواب دیا ’’جی ہاں! مگر آپ کے دل کو‘‘.
..