بھارت کے شہر ممبئی میں ریلوے لائن پار کرتے ہوئے 12 افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے، گزشتہ 18ماہ کے دوران 3ہزار 830افراد جان کی بازی ہار گئے۔بھارتی میڈیاکے مطابق ملک میں لوکل ٹرینوں کی تینوں لائنوں پر پٹری پارکرنے یا ٹرینوں سے گرنے کے واقعات عام ہیں،
گزشتہ روز پٹریاں پار کرنے کے دوران 12افراد ہلاک جبکہ 13شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دن میں ریل حادثے میں اتنی زیادہ اموات اس سال پہلی مرتبہ ہوئی ہیں، ٹرین کی لائن کراس کرتے یا گر کر جان سے جانے والوں کی تعداد دہشت گردی کے واقعات میں مرنے والوں سے بھی زائد ہے۔ریلوے حکام نے بتایا کہ ممبئی میں ویسٹرن ، سینٹرل اور ہار بر لائنوں پر صبح 4 بجے سے لوکل ٹرینوں کی آمد و رفت شروع ہوجاتی ہے اور رات ڈیڑھ بجے تک اس کا سلسلہ جاری رہتا ہے ۔حکام کے مطابق آج کل ریلو ے لائنیں پارکرنے اور مصروف اوقات میں رش بڑھ جانے سے حادثات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو باعث تشویش ہے۔