معروف اداکارہ اور ٹی وی ہوسٹ عائشہ ثناءکی لیک ہونے والی وہ ویڈیو تو آپ کو ضرور یاد ہو گی جس میں وہ سکرین برائٹ نہ ہونے کے باعث چیخنا چلانا شروع کر دیتی ہیں. یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اس قدر وائرل ہوئی تھی کہ اس پر بہت کی مزاحیہ تصاویر اور لطیفے وغیرہ بنے لیکن اب یہی ویڈیو ورلڈ الیون میں شامل کھلاڑیوں کو دکھائی گئی تو ان کا دلچسپ رد عمل دیکھ کر آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے.
سوشل میڈیا پر ان کھلاڑیوں کی ویڈیو منظرعام پر آنے سے گویا ایک ہنسی کا طوفان برپا ہو گیا ہے. سب سے پہلے اس ویڈیو دیکھنے والے ہیں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی، جنہیں پہلے تو کچھ سمجھ نہ آئی البتہ انہوں نے اتنا ضرور کہا کہ میں اس کے ساتھ انٹرویو نہیں کرنا چاہوں گا، لگتا ہے کہ یہ کیمرہ مین یا پروڈیوسر سے خوش نہیں ہے، کچھ لوگ بعض اوقات پیچھے شور بھی کر رہے ہوتے ہیں، مگر اسے ذرا ٹھنڈے لہجے میں بات کرنے کی ضرورت ہے. لیکن جب انہیں بتایا گیا کہ وہ لائٹ کم ہونے پر غصے میں ہیں تو وہ انتہائی حیران ہوئے اور کہا کہ یہ تو بڑی چھوٹی سی بات ہے اور یہ بھی کہا کہ اگلی مرتبہ اگر کوئی اس کے پاس انٹرویو کیلئے آئے تو وہ جان بوجھ کر لائٹ ذرا کم کر دیں. اس کے بعد یہ ویڈیو دیکھی سابق برطانوی کھلاڑی پال کالنگ ووڈ نے، جن کے چہرے کے تاثرات ہی آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دیں گے. پہلے تو وہ حیران ہوئے اور پھر ہلکا سا مسکرا کر بولے، یہ خوش نہیں ہے. اس کے بعد انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”یہ تو امی جیسی ہے جب میں…“ لیکن بدقسمتی سے انہوں نے اپنا جملہ ادھورا ہی چھوڑ دیا اور یہ پتہ نہ چل سکا پال کولنگ ووڈ کی والدہ ان کی کون سی حرکت پر عائشہ ثناءکی طرح غصے میں آتی تھیں. اس کے علاوہ انہوں نے ذرا سا اندازہ لگانے کی کوشش کی اور کہا کہ شائد اس کی چائے وقت پر نہیں پہنچی، لیکن میرا خیال ہے کہ وہ اسے ذرا اچھے طریقے سے بھی مانگ سکتی ہے. پھر یہی ویڈیوعمران طاہر کو بھی دکھائی گئی جنہوں نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ ان کا میک اپ ٹھیک نہیں ہوا، یا تو یہ سیٹ پر ہیں اور کسی چیز سے خوش نہیں ہیں، یا ان کا میک اپ ٹھیک نہیں ہوا، یا پھر ان کو صبح کسی نے لفٹ لیٹ دی ہے اور یہ سٹوڈیو لیٹ پہنچی ہیں، ان کے ساتھ بیٹھے شخص نے بتایا کہ یہ ذرا غصے والی ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ”جی جی، لگ رہا ہے، ایسا نہ ہو کہ میری بات کے بعد یہ سارا غصہ مجھ پر نکال دیں.“
..