عمران خان کے حلف اُٹھاتے ہی موسم میں حیرت انگیز تبدیلی


محکمہ موسمیات نے (آج) بروز کو اسلام آباد، لاہور، ہزارہ ڈویژن راولپنڈی، گوجرانوالہ،اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، پشاور،،کوہاٹ، مردان، فیصل آباد،سرگودھا ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب،، بلوچستان اور سندھ میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔

اتوار کو محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب::سیالکوٹ(ائیرپورٹ30،کینٹ 03)،گوجرانوالہ 25،اسلام آباد(زیروپوائینٹ 14، سید پور 02)،منڈی بہاوٰ الدین04، گجرات03، راولپنڈی (شمس آباد 02) اور مری میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت:دالبندین 46، نوکنڈی45، رحیم یار خان،سکھر،شہید بینظر آباد، بھکر 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔