زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ


پاکستان بھی ترقی کی راہوں پے گامزن ہو نے کی تیاریاں کرنے لگا ۔زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ، حجم 19.842 ارب ڈالر ہو گیا، ذخائر میں اضافے کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے اور ڈالرز کی قیمت میں مزید کمی ہونےکا امکان . زرمبادلہ کے ذخائرمیں گزشتہ ہفتہ کے دوران 120.4 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈکیا گیا

.سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 28 اگست کوختم ہونے والے ہفتہ کے دوران ملک میں زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 19.842 ارب ڈالر تھا، 21 اگست 2020ء کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 19.722 ارب ڈالرریکارڈکیا گیا تھا.اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.712 ارب ڈالر جبکہ بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم7.130 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا.21 اگست کو ختم ہونے والے ہفتہ میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.640 ارب ڈالر اوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 7.081 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا تھا.

بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا.گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا، یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہنے کا امکان ہے. فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 12پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید166روپے سے گھٹ کر165.88روپے اور قیمت فروخت166.20روپے سے گھٹ کر166.18روپے ہوگئی

جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید166روپے مستحکم رہی اور قیمت فروخت166.50روپے سے گھٹ کر166.40روپے ہوگئی .فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید194.50روپے سے بڑھ کر195روپے اور قیمت فروخت196.50روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی جب کہ برطانوی پونڈ کی قیمت خرید219روپے اور قیمت فروخت221روپے برقرار رہی .۔اس بارے میں اپنی رائے کا اظہا ر کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔