کافی دنوں سے ملک میں دن رات موسلا دار بارش ہو رہی ہے ۔پاکستان میں موسم نے تو تباہی مچائی ہی ہے مگر دنیا بھر میں اس وقت موسم کے تیور کچھ اچھے نہیں . مسلسل بارشوں نے تباہی مچا رکھی ہے جبکہ دوسری آفات بھی سر اٹھا رہی ہیں
.تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ سمندری طوفان مےساک جاپان کے جنوبی مرکزی جزیرے کیوشو کے شمالی حصے کی جانب بڑھ رہا ہے.محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مذکورہ طوفان گزشتہ شب ناگاساکی کے علاقے گوتو سے جنوب مغرب میں تقریباً 210 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا
اور 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت بڑھ رہا ہے،اس کے مرکز میں ہوا کا دباو 940 ہیکٹو پاسکلز ہے اس سے جنم لینے والی ہوا کی زیادہ سے زیادہ رفتار 162 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ تیز ترین جھکڑ کی رفتار 234 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے.
طوفان نے جنوبی جاپان میں کیوشو اور کاگوشیما کے امامی خطے میں تند و تیز ہوا پیدا کی جس کے باعث نارا شہر کے نواحی علاقے توتسوکاوا گاوں میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی. امکان ہے کہ یہ طوفان شمال کی سمت میں آگے بڑھتا رہے گا.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔