کراچی کے بعد ملک کے پانچ اہم ترین علاقوں میں سیلاب


کراچی جس طرح ان دنوں مشکلات سے دو چار ہے خدشہ ہے کے یہ کے ملک اور علاقوں میں بھی پھیلے ۔راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ وفاقی دارالحکومت کے پانچ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہے اور اس حوالے سےریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا گیاہے . نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ حکام کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے پانچ علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے

.اسلام آباد کے اہم علاقوں غوری ٹاون فیز5، سواں گارڈن، آئی 8 اور آئی 9 میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ نالہ کورنگ کے اطراف آبادیوں میں بھی سیلاب کا خدشہ ہے. اسلام آباد میں قائم کچی آبادیوں میں بھی سیلاب آ سکتا ہے، ممکنہ سیلابی صورتحال کے باعث اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے. اسلام آباد میں سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے 12 ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں،

ریلیف کیمپس اسلام آباد کے 12 سرکاری سکولوں میں قائم کیے گئے، آج رات اسلام آباد میں تیز بارش کا خدشہ ہے، تمام متعلقہ اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں کریں ۔