پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار


حکومت نے پیٹرول مہنگا نہ کیا لیکن اس کے بدلے میں کیا کر دیا ۔پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں ردو بدل کر دیا گیا . پیٹرول پر لیوی میں 5روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی اور 26روپے 70پیسے سے کم ہو کر21روپے 70پیسے فی لیٹرمقرر ہو گئی .ہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 3روپے85پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے . پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے .

لائٹ ڈیزل پر لیٹرولیم لیوی 59پیسے سے کم ہو کر 3سے 2روپے 41پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل پر لیوی ایک روپے 23پیسے فی لیٹر بڑھا کر 6روپے سے 7روپے23 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے . قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی. اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں بارش سے عوام پہلے ہی پریشان ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرسکتے.

خیال رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی گئی تھی.ذرائع کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 9.71 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 9.50 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی.‎دوسری جانب اوگرہ نے ماہ ستمبر 2020 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا.ایل پی جی115.50روپے فی کلوکی جگہ 117روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1364روپے کی جگہ 1382روپے اور کمرشل سلنڈر5246 روپے کی جگہ 5319روپے،پیداواری قیمت59096کی جگہ60460روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی. امسال تقریباً350, 000 مقامی پیداوار اور تقریباً 230, 000 میٹرکٹن ایل پی جی امپورٹ ہوئی.ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ عوام کو سستی ایل پی جی فراہم کرنے کے لیے حکومت ایل پی جی پالیسی میں جو ترمیم کرنے جا رہی ہے

ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں.آئندہ سال میں قدرتی گیس کا بہت بڑا شاٹ فال متوقع ہے جس کی کمی کو پور ا کرنے کے لیے ایل پی جی پر منتقل ہونا ضروری ہے.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں کریں ۔