شیخ رشیدنے ایسی بات کہہ دی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں


پاکستان کے مشہور سیاست دان نے ایک بہت بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔وفاقی وزیر ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اپنے 50 سالہ سیاسی سفر پر ایک کتاب ” لال حویلی سے اقوام متحدہ تک . فرزند پاکستان شیخ رشید کی سیاست کے پچاس برس” لکھی ہے جس میں انہوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں

.اپنی آپ بیتی میں شیخ رشید نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور حکومت کے بارے میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں، انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ صدر مشرف نے روضہ رسول میں یہ دعا کروائی کہ اسامہ بن لادن پکڑا نہ جائے. شیخ رشید لکھتے ہیں ” صدر مشرف کو اکثر اسامہ بن لادن کی گرفتاری کی فکر لاحق رہتی تھی. یہ فکر اتنی بڑھ چکی تھی کہ ہم سعودی عرب گئے تو وہاں بھی اس کا ذکر رہا،ایک دن میں نے روضہ رسولﷺپر صدر مشر ف سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ اسامہ بن لادن کی اصل حقیقت کیا ہے؟

صدر مشرف نے مجھے کہا کہ اس مقدس جگہ پربیٹھے ہوئے یہ دعا کریں کہ اسامہ پاکستان سے نہ پکڑا جائے.انہوں نے کہا کہ میں بھی یہاں دعا مانگوں گا اور آپ بھی یہ دعا مانگیں کہ اسامہ بن لادن کہیں سے بھی نکلے، لیکن پاکستان سے نہ نکلے، ورنہ پاکستان کی مستقبل کی سیاست میں اس پر بڑے دوررس نتائج مرتب ہوں گے

.” اپنی اسی کتاب میں شیخ رشید نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم میر ظفراللہ جمالی نے اس وقت کے امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ میں تنہائی میں ملاقات کی تھی جس کی وجہ سے انہیں وزارت عظمیٰ سے ہٹادیا گیا تھا. شیخ رشید کی نئی کتاب ” لال حویلی سے اقوام متحدہ تک” شائع ہوچکی ہے تاہم اس کی تقریب رونمائی یوم دفاع پاکستان (6 ستمبر) کو ہوگی.اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس سیکشن میں ضرور کریں ۔