پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کیلئے سنہری موقع


سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لئے ضابطہ جاری کر دیا گیا، ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن اور ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے . تفصیلات کے مطابق پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کے لئے اچھی خبر آگئی،سرکاری کالجوں میں لیکچررز کی بھرتیوں کے لئے ضابطہ جاری کردیا گیا، ماسٹر ڈگری سیکنڈ ڈویژن اور ایم اے انگریزی تھرڈ ڈویژن کے حامل امیدوار اہل ہوں گے، لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے 100 نمبروں پر مشتمل تحریری امتحان ہوگا، تحریری امتحان میں 80 فیصد متعلقہ مضمون سے اور 20 فیصد حصہ جنرل نالج پر مشتمل ہوگا .

امیدواروں سے ڈیڑھ گھنٹے دورانیہ پر مشتمل معروضی سوالات پوچھے جائیں گے، آسامیوں پر درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آٹھ ستمبر ہے، متعلقہ تاریخ کے بعد کوئی درخواست موصول نہیں کی جائے گی،تمام امتحانات ایک منظم طریقے سے لیا جائے اور امیدوار کے لئے خصوصی ہدایات جاری اشتہار پر درج کردیں گئی.امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے لیا جائے گا اور امیدوار پنجاب پبلک سروس کمیشن میں بطور لیکچررز کی آسامیوں پر بھرتیوں کے لئے درخواستیں 8 ستمبر تک جمع کراسکتے ہیں.

امید وار ایک سے زیادہ مضامین میں اپلائی کرنے کے لئے الگ ایگ درخواست جمع کرائے،آخری تاریخ کے بعد تحریری ٹیسٹ ایک ہفتے بعد لیا جائے گا.ایک پیپر ایم سی کیو کا ہوگا اس کے لئے امیدوار کو 90 منٹ دیئے جائیں گے اور یہ100 نمبر پر مشتمل ہوگا.80نمبر امیدوار کے متعلقہ مضمون کے اور20 نمبر جنرل نالج کے ہوں گے، صوبے کے سرکاری کالجوں میں 1435 خواتین لیکچررز اور 1016 مرد لیکچررز کی بھرتیاں ہوں گی.