پنجاب حکومت نے خالی خزانے کو بھرنے کے لئے لاہور کے شہریوں پر باقاعدہ صفائی بم گرا دیا ہے . بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ایک فنانشل ماڈل تیار کرلیا ہے .جس کے تحت پنجاب حکومت لاہور کے شہریوں کے گھروں سے کوڑا اٹھانے کی مد میں 8 ارب 50 کروڑ روپے شہریوں کی جیبوں سے نکالے گی. یہ بھی بتایا گیا ہے
کہ پنجاب حکومت اس وقت شہر کی صفائی ستھرائیکے لئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 14 ارب روپے سالانہ ادا کر رہی ہیں. جبکہ نئے نظام کے تحت پنجاب حکومت کو صرف 6 ارب روپے ادا کرنا پڑیں گے. یہ بھی بتایا جا رہا ہے
کہ پنجاب حکومت لوگوں کے گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کی مد میں بجلی کے صارفین پر فیس عائد کرے گی. جسے بجلی کے بلوں میں وصول کبا جائے گا اور اس سلسلے میں پنجاب حکومت کے لیسکو سے مذاکرات جاری ہیں.