سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ہارون رشید کہتے ہیں کہ آرمی چیف کے دورہ سعود ی عرب کا شاہ محمود قریشی کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے . نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہناتھا
کہ آرمی چیف جس کام سے سعودی عرب گئے تھے وہ کرآئے ہیں جن سے انھوںنے ملنا تھا ،مل لیاہے. یہ دورہ طے شدہ تھا.اس کا شاہ محمود قریشی سے کوئی تعلق نہیں ہے. انھوںنے کہا کہ ایران اور ترکوں کے اختلافات ہیں،
اب ان کی ضرورت ہے اختلافات کم سے کم ہوں. پاکستان فریق بنے گا نہ کسی بلاک میں شامل ہوگا.پاک چین تعلقات نئے مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں.چند مہینوں میں قوم اسے کے نتائج دیکھ لے گی