لیموں کا رس اور انڈے کی سفیدی


ہمارے چہرے کے مسام کچھ جلدی مسائل اور خشکی کی وجہ سے کُھل جاتے ہیں . اگر آپ اپنے چہرے کے مسام بند کرنا چاہتے ہیں اور صاف ستھرا چہرہ چاہتے ہیں تو ذیل میں بتائے ہوئے طریقے استعمال کریں .لیموں کا رس اور انڈے کی سفیدی:انڈے کی سفیدی اور لیموں کے رس کو مکس کریں اور چہرے پر لگائیں. اس کی وجہ سے آپ کے چہرے کے مردہ سیلز صاف ہوں گے

اور نئی جلد کی وبدولت چہرہ شاد نظر آئے گا. ٹماٹر اور لیموں کا رس:دوٹماٹروں کا پیسٹ بنائیں اور اس میں لیموں کا رس شامل کریں.اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں اور15منٹ بعد دھولیں،چہرے سے تمام زہریلے مادے صاف ہوجائیں گے.عرق گلاب، کھیرا اور لیموں:ایک کھانے کا چمچ عرق گلاب اور چند قطرے لیموں کا رس اور کھیرے کو پیس کر چہرے پر لگائیں.15منٹ لگارہنے دیں

اور پھر تازہ پانی سے دھولیں. بادام اور لیموں کا رس:چند بادام رات کو پانی میں بھگودیں اور اگلی صبح انہیں پیس کر باریک کرلیں. اب ان میں ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس ڈالیںاور اس پیسٹ کو چہرے پر15منٹ تک لگائیں.اس کے بعد تازہ پانی کے ساتھ دھولیں،چہرہ تروتازہ ہوجائے گا.