’’ نہ جھکوں گا، نہ پیچھے ہٹوں گا‘‘


وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائیں ہے یہ رقم پاکستان کے تین سال کے ڈیولپمنٹ بجٹ سے زیادہ ہے . تفصیلات کے مطابق سماجی راببطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ

’’وزیراعظم عمران خان 2 سال میں اب تک غریب عوام کے 2344 ارب روپے اپنی حکمت عملی اور کوشش سے بچائیں ہے ریکوڈک 7 ارب ڈالر =1100 ارب روپے.کارکے 1.5 ارب ڈالر = 240 ارب روپے.جی آئی ڈی سی 400 ارب.آئی پی پی 604 ارب‘‘. دوسری جانب آج وزیر اعظم عمران خان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی معیشت کیلئےایک اورخوشخبری:

جولائی 2020 میں سمندرپارپاکستانیوں کیجانب سےبھجوائی جانےوالی ترسیلاتِ زر 2768 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں جوملکی تاریخ میں 1 ماہ میں بھجوایاجانےوالا سب سےزیادہ سرمایہ ہے.یہ ترسیلاتِ زر جون 2020 کی نسبت 12.2%جبکہ جولائی 2019 کی نسبت 36.5% زیادہ ہیں’’.