بابراعظم اور اپنی بیٹی کی شادی کی افواہوں پر شاہد آفریدی کا جواب


قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی اور بابر اعظم کی شادی سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ دنوں سے یوٹیوب پر مختلف اکاؤنٹس سے ایسی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ قومی ٹیم کے کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے شاہد آفریدی کی بیٹی سے اپنی شادی کی بات کی جس پر آفریدی نے بابر اعظم کو کھری کھری سنا دیں۔

اس حوالے سے اب شاہد آفریدی نے خود ہی خاموشی توڑتے ہوئے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‘مہربانی فرما کر اس طرح کی بکواس اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے گریز کریںانہوں نے مزید لکھا کہ ‘میری تمام صارفین سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں،

ایسی افواہیں اور جھوٹ پھیلانے سے گریز کریں جس سے متعلقہ لوگوں کو پریشانی ہو۔